Time 11 نومبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 94ہزار 20 رہی/ فائل فوٹو 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار  پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز  پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور  انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے سے 93 ہزار 648 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 94ہزار 20 رہی۔

بازار میں 81 کروڑ شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھ کر 12055 ارب روپے ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروباری دن  کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔