Time 11 نومبر ، 2024
دنیا

81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کی ساحل پر لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو وائرل

ڈیلاویئر: امریکی صدر جوبائیڈن کی ساحل سمندر پر لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ساحل پر چلنے  میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بائیڈن اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ گاڑی سے اتر کر ساحل کی طرف بڑھتے ہیں مگر اس دوران جو بائیڈن کو ساحل کی ریتیلی زمین پر چلنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ بار بار ٹھوکر کھا کر سنبھلتے ہیں۔ 

اس سے قبل بھی جوبائیڈن کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں انہیں سیڑھیوں پر گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :