Time 11 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

 جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم  ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرکم ہو کر 2670 ڈالر فی اونس ہے۔