Time 13 نومبر ، 2024
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

کراچی: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع تیل کمپنیر کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اضافے کا امکان جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :