Time 15 نومبر ، 2024
پاکستان

پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا

پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا
فوٹو: فائل

پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا۔


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ4 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا، سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجزپانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے۔

بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے اجلاس میں ڈینٹل کالجوں کیلئے سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈینٹل کالجوں کے سبجیکٹ اسپیشلٹس اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کی ٹریننگ کی جائے گی۔

پروفیسر احسن وحید کا کہنا تھا کہ نئے نصاب میں لائف سیونگ اسکلز کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :