Time 15 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے، غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی: مریم نواز

پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے، غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی: مریم نواز
سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اورن لیگ اوپر جا رہی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب__فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے اور غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اورن لیگ اوپر جا رہی ہے۔

لندن میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے ترغیبات دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :