Time 15 نومبر ، 2024
جرائم

کراچی سے حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد

کراچی سے حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد
ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے: ایف آئی اے۔ فوٹو فائل

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی آے نے چھاپہ مار  کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کواپریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری کے سلسلے میں سولجر بازار میں دو فلیٹوں پر چھاپے مارے جہاں سے ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔

کارروائی کے دوران ایک کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، ملزم کے خلاف کواپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :