15 نومبر ، 2024
پشاور میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہ حسین کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل میں بیوی، ساس اور دیگر رشتہ دار ملوث نکلے۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے 10 نومبر کو قاضی کلے میں جائیداد اور رقم کی لالچ میں آکر شاہ حسین نامی نوجوان کو قتل کیا اور بیوی نے مدعی بن کرنامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان نے وردات کے دوران گھرمیں سی سی ٹی وی کیمرے پرکپڑا ڈال دیا تھا۔
پولیس نے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا اور گرفتارملزمان نے جائیداد اوررقم کی لالچ میں قتل کرنے اعتراف کرلیا۔
ایس پی فقیر آباد طلال احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری کے قتل میں بیوی، ساس اوردیگر رشتہ دارملوث ہیں۔