Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے: نواز شریف

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے: نواز شریف
جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، صدر ن لیگ کی لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔

مزید خبریں :