Time 16 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونےکی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ملک میں سونےکی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 258  روپے کم ہو کر  2 لاکھ 29 ہزار  252  روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ تین ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 562 ڈالر فی اونس ہے۔