Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن آسان کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن آسان کردی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سافٹ ویئرہاؤسز، بینکس، سفارت خانے پی ٹی اے ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹرکرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھاکہ فری لانسرزبھی پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹر کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی سے وابستگی کی تصدیق کیلئے لیٹر فراہم کرنا ہوں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔ پی ٹی اے کے مطابق 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے وی پی این رجسٹر کراچکے ہیں۔

وی پی این کیا ہے ؟

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔

ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :