17 نومبر ، 2024
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر کے دارالحکومت دوحا ہیروئن اور کرسٹل آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کوگرفتار کرلیا۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد طارق دوحا کی پرواز پر سفر کے لیے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
تفصیلی چھان بین اور تلاشی کے دوران بیگ سے ایک کلو گرام کرسٹل آئس اور دو کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ انسداد منشیات ( اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔