17 نومبر ، 2024
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار دینے کی تحقیقات کی تجویز دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اپنی نئی آنے والی کتاب میں غزہ میں ممکنہ نسل کشی کے حوالے سےاقتباسات پر تبصرے میں پوپ فرانسس نےکہا کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہیے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کرے۔
اس سے قبل پوپ فرانسس اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کے لیے بھی آواز اٹھا چکے ہیں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو اخلاق سے عاری قرار دے چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
بیت لاحیہ، نصیرات اور بُریج پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری سے مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔