Time 18 نومبر ، 2024
پاکستان

علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی: گورنر کے پی

علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی: گورنر کے پی
صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، جب تک میں گورنر ہوں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دوں گا: فیصل کریم کنڈی__فوٹو: فائل

ڈی آئی خان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، جب تک وہ گورنر ہیں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دیں گے۔

گورنر نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

مزید خبریں :