18 نومبر ، 2024
بھارتی پولیس نے گائے کے گوبرمیں چھپائی گئی لاکھوں کی نقدی رقم برآمد کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کا رہائشی گوپال بہیرا ایک زرعی کمپنی میں 20 لاکھ سے زائد کی چوری کے الزام میں مفرور ہے، گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم چوری کی اور فرار ہونے کے بعد اپنی بیوی کے بھائی کو منتقل کردی۔
مقدمے کے مطابق گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سالے روبندر بہیرا کے ذریعے چوری کی گئی رقم کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
مقامی پولیس نے گوپال کے سسرال جاکر تلاشی لی جس دوران پولیس کو گوبر کے ڈھیر پر شک ہوا جس پر پولیس نے تلاشی لی تو چوری کی رقم گوبر سے برآمد کی گئی۔
بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ فی الحال گوپال اور روبندر دونوں مفرور ہیں تاہم ملزم کے خاندان سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔