Time 18 نومبر ، 2024
دنیا

افغانستان میں چینی تاجر نےکلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

افغانستان میں چینی تاجر نےکلمہ  پڑھ کر اسلام قبول کرلیا
 تاجر کا نام وانگ فیکی تھا، جسے اسلام قبول کرنے کے بعد عبداللہ محمد کا نام دیا گیا ہے،فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان میں ایک چینی تاجر نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں  ایک چینی تاجر نے افغان طالبان کے صوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

بلخ کی صوبائی حکومت کے ترجمان حاجی زید نے خبر  ایجنسی کو بتایا کہ تاجر کا نام وانگ فیکی تھا، جسے اسلام قبول کرنے کے بعد عبداللہ محمد کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عبداللہ محمد  امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ کئی کارخانوں کی تعمیر میں تعاون کر چکے ہیں۔ انہوں نے بلخ کے صوبائی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کیا۔

مزید خبریں :