Time 20 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 235168 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 2631 ڈالر فی اونس ہے۔