21 نومبر ، 2024
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3700 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 172 3 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 668 ڈالر فی اونس ہے۔