21 نومبر ، 2024
ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 96 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوکر 278 روپے 94 پیسے ہے۔