Time 22 نومبر ، 2024
دنیا

روس کا یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل سے حملہ

روس کا یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل سے حملہ
فوٹو: فائل

روس نے یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کردیا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔

یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔

اس میزائل سے یوکرین کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے، دنیا میں کوئی میزائل دفاعی نظام اسے روک نہیں سکتا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :