Time 22 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

اطالوی فنکار کا فن پارہ ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کیلا‘ اربوں روپے میں نیلام

اطالوی فنکار کا فن پارہ ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کیلا‘ اربوں روپے میں نیلام
فوٹو: اسکرین گریب

نیو یارک میں ایک متنازعہ نمونہ، دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کیلا اربوں روپے کے عوض نیلام کردیا گیا۔

اطالوی فنکار موریزو کیتلان کا ایک فن پارہ آئل پینٹنگ فوٹو گرافی یا منفرد مجسمہ نہیں بلکہ دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا تازہ پھل ہے اور یہ ایک کیلا پونے دو ارب روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔

بولی جیتنے والے چینی نژاد کرپٹو کرنسی کاروباری جسٹن سن نے کہا کہ یہ ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز یا مائیکرو الیکٹرو میکینکل سسٹم اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔

اطالوی فنکار کا فن پارہ ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کیلا‘ اربوں روپے میں نیلام
فوٹو: اسکریب گریب

2019 میں بھی اطالوی آرٹسٹ موریزو کیتلان کا 'آرٹ ورک' یعنی ایک دیوار سے چپکا ہوا کیلا ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا تو سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے تھے۔

2019 میں امریکی شہر میامی کے آرٹ میوزیم میں اطالوی فنکار نے ایسے 3 کیلے فروخت کیلئے پیش کیے تھے جو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے۔

مزید خبریں :