Time 23 نومبر ، 2024
پاکستان

پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس،احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق

پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس،احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
فوٹو: فائل

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونےوالے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

اجلاس کے بعد ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔

مزید خبریں :