23 نومبر ، 2024
وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی
اس سے قبل ذرائع وزارت داخلہ سے خبر سامنے آئی تھی کہ آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی، موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا جبکہ بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔