Time 25 نومبر ، 2024
کھیل

پرتھ ٹیسٹ میں سنچری:کوہلی نے سر ڈون بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا

پرتھ ٹیسٹ میں سنچری:کوہلی نے سر ڈون بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری اسکور کی اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پیر کو بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 کا ٹارگٹ دیا تھا، بھارت نے دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنزپر ڈیکلیئر کردی تھی۔

بھارت کی جانب سے اوپنر جیسوال نے شاندار 161 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں وسنچری اسکور کی اور 100 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت نے پہلا ٹیسٹ 295 رنز سے اپنے نام کیا۔

اس ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ڈون بریڈمین کو پیچھے چھوڑا۔

کوہلی سنچریوں کی تعداد میں اب بریڈمین سے آگے نکل گئے ہیں۔

سر ڈون بریڈمین نے52 ٹیسٹ میچز میں 29 سنچریاں اسکور کیں جبکہ کوہلی نے 119 ٹیسٹ میں 30 سنچریاں مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر  سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے،جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 51 سنچریاں اسکور کیں۔

مزید خبریں :