26 نومبر ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بریک تھرو کا امکان ہے۔
بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا اور بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو ویڈیو میسج ریکارڈ کروا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میسج بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کےلیے رکارڈ کیا گیا۔