26 نومبر ، 2024
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 277روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے اضافے سے 278 روپے 90 پیسے ہے۔