پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلیٰ پر بوتل بھی پھینکی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج جاری ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں، کہا کہ علی امین گنڈاپورکو ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں۔

علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوگئے تاہم اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جانے سے روک دیا۔

کارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی۔

اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں۔

علی امین گنڈا پور نے دو بار گاڑی سے نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے۔

مزید خبریں :