27 نومبر ، 2024
راولپنڈی: آرمی چیف سید عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر الیگزنڈرلوکاشینکو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی شعبوں میں تعاون کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کےکردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے دوطرفہ تعلقات کو مزیدمضبوط اور وسعت دینےکے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے صدر نےعلاقائی امن واستحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کےاہم کردارکو سراہا۔