Time 28 نومبر ، 2024
پاکستان

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
اگر گزشتہ روز اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی ایک کارکن بھی مرا ہے تو بتایا جائے، محسن نقوی کا چیلنج— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز  پارٹی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج پی ٹی آئی کارکنوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں کہا جا رہا ہے ریکارڈ تلف کیے جائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جتنے بچے مارے گئے ان کا ڈیٹا اور ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے خلاف عدالت میں جائیں گے، وزارت داخلہ اور وزیر داخلہ کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ اگر گزشتہ روز اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی ایک کارکن بھی مرا ہے تو بتایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہے تو اس کی تفصیل کہاں ہے؟ بھاگنے کی شرمندی چھپانے کیلئے اسپتالوں میں لاشیں ڈھونڈی جارہی ہیں۔ 

مزید خبریں :