Time 28 نومبر ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن عمران خان سے ملنےکوئی نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن عمران خان سے ملنےکوئی نہیں آیا
پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاون کاحصہ قرار دیا گیا، ان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے: اڈیالہ جیل ذرائع/ فائل فوٹو

راولپنڈی: آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ 

اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

جیل ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر  سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ 

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ 

دوسری جانب  ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر  راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے  یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔ 

مزید خبریں :