Time 28 نومبر ، 2024
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی
فوٹو: فائل

اسلام آباد: خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خوارج سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ بتور سمیت 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ علاقےمیں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :