Time 29 نومبر ، 2024
کاروبار

یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان
حکام اسرائیل حزب اللہ کی جنگ بندی کی وجہ سے آج یا کل سے عالمی منڈیوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: موجودہ 15 دن کے آخری 12 دنوں میں بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87 فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تاہم متعلقہ حکام اسرائیل حزب اللہ کی جنگ بندی کی وجہ سے آج یا کل سے عالمی منڈیوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پی او ایل کی قیمتیں غیر تبدیل شدہ رہ سکتی ہیں۔ 

برینٹ کروڈ فیوچرز 2 سینٹ بڑھ کر 72.83 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 5 سینٹ کم ہوکر 68.72 ڈالر ہوگئی۔

موجودہ 15 دن کے 12دنوں پر مبنی کام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے اور یہ موجودہ قیمت 248.38 روپے فی لیٹر سے 251.38 روپے فی لیٹر کی نئی قیمت پر طے ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :