Time 29 نومبر ، 2024
کھیل

شاہد آفریدی جلد جیو پوڈکاسٹ کے پہلے مہمان بنیں گے

شاہد آفریدی جلد جیو پوڈکاسٹ کے پہلے مہمان بنیں گے
سابق کرکٹر جیو نیوز پر پہلی پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی زندگی، کیرئیر اور اس کے بعد کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کریں گے— فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جلد جیو پوڈکاسٹ کے پہلے مہمان بنیں گے۔

سابق کرکٹر جیو نیوز پر پہلی پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی زندگی، کیرئیر اور اس کے بعد کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

شاہد آفریدی پاکستان کی کرکٹ کا بڑا نام ہیں اور انہوں نے کئی ریکارڈز بھی بنائے۔ سابق کپتان نے 398 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں 395 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

سابق کرکٹر نے 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 نصف سنچریوں کی بدولت 1416 رنز بنائے اور 98 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جارح مزاج شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ بھی کھیلے جن میں 1716 رنز بناسکے، ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں جبکہ 48 وکٹیں حاصل کرسکے۔

مزید خبریں :