Time 01 دسمبر ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے
75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری میں شہید ہوئے۔—فوٹو: اے ایف پی

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید  100 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے، ہفتے کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 100 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری میں شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پر اسرائیل کی بمباری میں17 افرا دشہید ہوئے، اسرائیلی طیاروں نےخان یونس میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں خوراک تقسیم کےدوران اسرائیلی حملے میں 3 امدادی کارکن بھی شہید ہوئے، حملے کے بعد امدادی ادارے نے غزہ میں خوراک تقسیم کا کام بند کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے روز حزب اللہ کے سربراہ سید نعیم قاسم نے کئی مہینوں کے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کر دیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے بیروت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 382 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ  اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار 142 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 961 افراد شہید، 16ہزار 520 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :