03 دسمبر ، 2024
پاکستان کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے اپنی مادری زبان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
سلمیٰ حسن نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں نے انہوں نے مختلف سوالوں کے ساتھ ساتھ اپنے آباؤ اجداد اور مادری زبان کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری مادری زبان اردو نہیں ہے انگریزی ہے کیونکہ میری والدہ اور نانی برٹش تھیں۔
سلمیٰ حسن نے کہا کہ مجھے حروف تہجی آتی ہے لیکن اس میں غلطی ہوسکتی ہے۔