03 دسمبر ، 2024
جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
کورین میڈیا کے مطابق اداکار پارک من جائے کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارک من جائے ایک مہینے کے آفیشل دورے پر چین میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اداکار کی میت کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کردیا گیا جہاں کل ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں سوگ چھا گیا اور نامی گرامی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آنجہانی اداکار کے اس وقت بھی ایک ڈرامہ آن ائیر ہے۔