03 دسمبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔
خطے اور دنیا کی بہترین کیپٹل مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ ہونے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد دینے وفاق وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئے اور گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے 104559 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں ایک ارب 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 145 ارب روپے بڑھ کر 13252 ارب روپے رہی۔