04 دسمبر ، 2024
وزارات مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئیں ہیں، اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔