Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنجاب: پنشن رولز میں ترامیم منظور، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن کٹے گی

پنجاب: پنشن رولز میں ترامیم منظور، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن کٹے گی
جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد اور 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہوگی: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی جس کا اطلاق 2 دسمبر 2024 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن رولز میں ترامیم کی منظوری کے بعد ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں کٹوتی ہوگی۔

گزشتہ روز محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد اور 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہوگی۔

اسی طرح جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی ہوگی جب کہ 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہوگی۔

 ترامیم کے ذریعے 2011، 2015اور 2022سے ملنے والے اضافہ جات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :