Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

اس موقع پر  پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزم ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے، فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :