Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

کُرم مسئلے پر ہنگو،کوہاٹ، اورکزئی میں جلسے جلوس نہیں ہونگے:گرینڈ جرگہ اور امن کمیٹی کا فیصلہ

کُرم مسئلے پر ہنگو،کوہاٹ، اورکزئی میں جلسے جلوس نہیں ہونگے:گرینڈ جرگہ اور امن کمیٹی کا فیصلہ
مشترکہ اجلاس میں ٹل کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہ کرنےکا متفقہ فیصلہ کیا گیا،فوٹو: انٹرنیٹ

کمشنر کوہاٹ نے ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران، ارکان امن کمیٹی سے ملاقات کی جس میں فیصلہ ہوا کہ کُرم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس نہیں ہوں گے اور ٹل کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہیں کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ہنگو اور اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرز  اور  ڈی پی اوز کے ہمراہ ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران اور کوہاٹ ڈویژن امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تفصیلی ملاقات اور مشاورت کی۔

مشترکہ اجلاس میں ٹل کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہ کرنےکا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ خلاف ورزی پر پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

فیصلے کے مطابق کُرم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور  اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس نہیں ہوں گے۔گرینڈ جرگہ کرُم کے دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔کرُم کے دونوں فریق اور گرینڈ جرگہ عنقریب کوہاٹ میں معقول جنگ بندی پر معاہدہ کریں گے اور  افہام و تفہیم  سے مسئلےکا مستقل حل نکالیں گے۔ 

مزید خبریں :