Time 05 دسمبر ، 2024
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت  وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو 

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس دورا ن عدالت نے  تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان میں عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔

مزید برآں عدالت نے  ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

مزید خبریں :