06 دسمبر ، 2024
معروف مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں ناصر ادیب نے ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی۔
ناصر ادیب نے کہا کہ یونس ملک کو اپنی فلم کیلئے دو نئی اداکاراؤں کی ضرورت تھی جس پر ہمیں فلم کی کاسٹ کیلئے ریما خان کو دکھایا گیا، یونس اور مجھے ریما پسند نہیں آئی، ہم نے کوئی جواب نہیں دیا اور انہیں فلم میں لینے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے یونس ملک نے پوچھا ریما کیوں پسند نہیں آئی؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آرہی تھی، اگر آرٹسٹ کی آنکھیں نہیں بولتیں تو آرٹسٹ بیکار ہے لیکن عزت اللہ نے دینی ہوتی ہے ریما انڈسٹری میں آئی اور وہ سپر ہٹ ہوگئی۔