Time 09 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی ضلع وسطی میں 2 روزکیلئے جلسے جلوس اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی ضلع وسطی میں 2 روزکیلئے جلسے جلوس اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
وٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی،فوٹو: فائل

کراچی کے ضلع وسطی میں 2  روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

 ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔

کمشنرآفس  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت  جلسے  اور  ریلی نکالنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 2 روز کے لیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع  پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار  دےدیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عزیز آباد  اور  اطراف میں پولیس اور  رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ عزیز آباد  جانے  والی گلیاں رکاوٹیں لگا کر عارضی طور بند کردی گئی ہیں۔ یادگار شہدا  جانے والا  راستہ بھی بند کردیا گیا ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہدا سےمتعلق پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :