پاکستان

شہباز شریف کی لبنانی وزیراعظم سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مددکی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو ٹیلیفون کیا اور  بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے فوری انخلا کی درخواست کی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے شام کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے فوری انخلا کی درخواست کی اور  پاکستانی شہریوں کو سہولت کے لیے وزیراعظم میقاتی سے مداخلت کرنےکو کہا۔

وزیراعظم لبنان نے اسرائیلی فوجی جارحیت پرپاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ لبنان شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن مدد کرےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لبنان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں، پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان  نے لبنان میں اپنے بھائی بہنوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی، پاکستان مستقبل میں بھی لبنان کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شام  اور لبنان میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے سے بھی رابطہ کیا اور  پاکستانی سفارت کاروں کو شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون اور مدد کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :