10 دسمبر ، 2024
پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو 31 دسمبر تک راہداری ضمانت دیدی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتاق ابراہیم نے 3 مقدمات میں راہداری ضمانت کے لیے اسد قیصرکی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سماعت کے بعد اسد قیصر کو 31 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی اور انہیں 31 دسمبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔