Time 11 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مجھے اگر کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے: مریم نفیس

مجھے اگر کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے: مریم نفیس
حال ہی میں مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مجھے انہیں نہیں دیکھنا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک (toxic) ہیں۔

مزید خبریں :