Time 11 دسمبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا دلیپ کمار اور راج کپور حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کیلئے عالمی بینک پیسے فراہم کرے گا۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بتایا کہ دونوں گھروں کی بحالی کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور آئندہ 4 ماہ میں منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حویلیوں میں دلیپ کمار اور راج کپور کی زندگی سے جڑی اشیاء  رکھی جائیں گی جب کہ حویلیوں کی مکمل بحالی کے بعد عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :