11 دسمبر ، 2024
ملک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔