11 دسمبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس کا آج بھی ریکارڈ ساز دن رہا، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار سے اوپر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ 100 انڈیکس ایک ہزار 913 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ10 ہزار 810 پر بند ہوا ہے۔ یہ 100 انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 47 ارب 13کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 259 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 151 ارب روپے ہے۔